10 فروری 2013 - 20:30

حکومت افغانستان نے اقوام متحدہ کي اس رپورٹ کي تصديق کي ہے جس ميں کہا گيا تھا کہ امريکي فوجيوں نے سن دو ہزار آٹھ سے اب تک سيکڑوں کي تعداد ميں افغان بچوں کو قتل کيا ہے-

ابنا: بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے  خصوصي کميٹي کي جاري کردہ تازہ رپورٹ  کيا تھا امريکي فوجيوں نے بڑي تعداد ميں افغان بچوں کو فوجي کاروائيوں کے دوران موت کے گھاٹ اتارا ہے-
حکومت افغانستان نے بھي اقوام متحدہ کي رپورٹ کي تصديق کردي ہے-
حکومت افغانستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم  اقوام متحدہ کي اس رپورٹ سے پوري طرح متفق ہيں اور تصديق کرتے ہيں کہ گزشتہ دس برس کے دوران غير ملکي افواج اور خاص طور سے امريکي فوج کي کاروائيوں کے دوران بے گناہ بچے بھي مارے گئے ہيں-
اس رپورٹ کے مطابق امريکي فوج کے عقوبت خانوں ميں بند بچوں سے ناچائز فائدہ بھي اٹھايا جاتا رہا ہے-
مذکورہ کميٹي نے افغان بچوں کو نقصان پہنچانے والے امريکي فوجي آپريشن کے بارے ميں واشنگٹن کو منتبہ  بھي کيا ہے-
اقوام متحدہ کي خصوصي کميٹي نے امريکہ سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اپنے فوجيوں کے ہاتھوں افغان بچوں کے قتل کي روک تھام کے لئے ضروري اقدامات کرے-

.......

/169