9 فروری 2013 - 20:30

ایران کی مسلح افواج کمیٹی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملت ایران عالمی استکبار کے مقابلے میں تاریخی مزاحمت کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے یوم اللہ 22 بہمن کے جلوسوں اور مظاہروں میں بھرپور شرکت کی ۔

ابنا: اس بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ دنیا کی حریت پسند قومیں  ملت ایران کی استقامت و پائمردی کو نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے تسلط پسند طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں گی اور اس انقلاب سے الہام لیں گی ۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گا ہے کہ ایرانی قوم کی کامیابی کا راز ولایت فقیہ کی اطاعت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پر عمل کرنے میں پنہاں ہے اور ملت ایران نے اپنی پائیداری و استقامت کے ذریعے دشمنوں کی دھمکیوں کو اسلامی جمہوری نظام کے اعلی اہداف تک رسائی کے مواقع میں تبدیل کردیا ہے -

.......

/169