اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق آج بحرین میں انقلابی جوانوں اور سیاسی گروپوں کی کال پر منامہ میں ریلیوں کا آغاز ہوا۔مظاہرین نے ’’ یسقط حمد‘‘ اور’’ حسین اور زینب ہمارے نمونہ عمل ہیں‘‘ کے نعرے بلند کئے اور ریلیوں کا آغاز کر کے انقلاب بحرین کی سالگرہ کا استقبال کیا۔مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسی تختیاں دیکھائی دے رہی تھی جن سے یہ معلوم ہو رہا تھا وہ کبھی بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ بحرین میں تقریبا ڈیڑھ سال سے آل خلیفہ کے ظلم و ستم تلے دبے مظلوم لوگ اس کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں اور بحرینی حکومت کے حفاظتی دستے انہیں زد و کوب کر کے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور اس زد و کوب کے نتیجے میں سینکڑوں بحرینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں لیکن دنیا کا کوئی ملک ان کی آواز سننے کو تیار نہیں ہوتا۔آج کے مظاہروں کی تصویریں:



