5 فروری 2013 - 20:30

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے شام کے مخالفین کی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کو مثبت قدم قرار دیا۔

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے پر امن حل کے لئے حکومت کے ساتھہ مذاکرت کرنے کے سلسلے میں شام کے مخالفین کے سربراہ کی جانب سے آمادگی کے اعلان کو مثبت قدم قرار دیا ہے ۔ جناب رامین مہمان پرست نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں ، ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی کے ساتھ حکومت شام کے مخالفین کے سربراہ معاذ الخطیب کی مونیخ کی سکورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شام کے پر امن حل کے دائرے میں شام کی حکومت کے ساتھہ مذاکرات کے لئے الخطیب کی آمادگی ، آگے کی سمت مثبت قدم ہے –ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں امن و استحکام کی برقراری میں مدد کی غرض سے اسلامی جمہوریۂ ایران کی توانائیوں سے استفادے کے لئے جناب صالحی سے شام کے حکومت مخالفین کے سربراہ کی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی مشنری نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی تشدد کی روک تھام کرنے ، امن و استحکام کی بحالی اوراس ملک میں قومی مذاکرات کے آغاز کے لئے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں اور مخالفین کو ہمیشہ مذاکرات کی ترغیب دلائی ہے ۔