ابنا نے رسا نیوزایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی (ص) و عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس کے اجتماع سے خطاب میں کرتے ہوئے امت محمدی(ص) کے قاتلوں کو اسلام دشمن طاقتوں کا نوکر جانا ۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ آج رحمتہ العالمین کی امت کی زبوں ہالی کا سب سے بڑا سبب تعلیمات محمدی سے دوری ہے تاکید کی: اگر تمام مکاتب فکر کے علماء متحد ہو جائیں تو آج بھی ہمارے اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج مسلم معاشرے میں زمانہ جاہلیت کی نفرتیں پروان چڑھ رہی ہیں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے کہا: استعماری طاقتیں ہمارے معمولی اختلافات کو ہوا دینے کیلئے دین فروشوں اور ضمیر فروشوں کو استعمال کر رہی ہیں اگر ہم نے سیرت نبوی(ص) کا دامن نہ تھاما تو روز حشر ہم آقائے دو جہاں (ص) کی بارگاہ میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے ۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے مزید کہا: کراچی سے خیبر پختونخواہ تک اپنے آپ کو امت محمدی(ص) کا حصہ کہنے والے لوگ ایک دوسرے کا خون بہا کر کسی اور کی نہیں صرف اسلام دشمن طاقتوں کی خدمت کر رہے ہیں۔