ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق ميں ايک پريس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ايران کي قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري نے کہا کہ شام اسرائيل کے مقابلے کا اگلا مورچہ ہے- انہوں نے کہا کہ عالم اسلام ، اسرائيل کو شام کے خلاف جارحيت کي ہرگز اجازت نہ دے-
سعيد جليلي نے شام کے سائنسي تحقيقاتي مرکز پر اسرائيل کے حاليہ حملوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صيہوني حکومت اور اس کے اتحادي، تحريک مزاحمت کي اساس پر عالم اسلام ميں پيدا ہونے والي طاقت کو اسرائيل کے خلاف استعمال ہونے کے بجائے باہمي اختلافات پر صرف کرانے کي کوشش کر رہے ہيں-
انہوں نے واضح کيا کہ اس لئے آج تحريک مزاحمت کي حمايت اور پشت پناہي ضروري ہے- قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري نے کہا ہے کہ اسرائيلي حملے سے واضح ہوگيا صہیونيوں کو شام ميں اپنے مقاصد کے حصول ميں ناکامي کا منہ ديکھنا پڑا ہے-
واضح رہے کہ ايران کي قومي سلامتي کي اعلي کونسل کے سيکريٹري سعيد جليلي شامي حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لئے ہتفے کے روز دمشق پہنچے تھے-
.......
/169