4 فروری 2013 - 20:30

ايران کي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر نے کہا ہے کہ اسرائيل کے حاليہ حملے سے، شام کے خلاف علاقے کے ملکوں کے تعاون سے صہیوني اقدامات کے سنگيني پوري طرح واضح ہوگئي ہے-

ابنا: ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا کہ اسرائيل کو موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کے ملکوں کے خلاف  جارحانہ عزائم کو عملي جامہ پہنانے کي ہرگز اجازت نہيں دي جانا چاہيے-لبنان کے اسپيکر نبيہ  بري نے  اس موقع پر شام کے خلاف اسرائيلي حملے کي مذمت کرتے ہوئےکہا کہ شام ميں جو کچھ ہورہا ہے وہ اسرائيلي مفادات کے تحفظ کے لئے تحريک مزاحمت کو کمزور کرنے کي سازش ہے-عراق کے اسپيکر اسامہ نجيفي نے ٹيلي فون پر گفتگو کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ انکي حکومت اسرائيلي جارحيت کے مقابلے ميں شام کي حمايت جاري رکھے گي- انہوں نے کہا کہ تمام اسلامي ملکوں کو اسرائيل کے خلاف متحد ہوجانا چاہيے-الجزائر کي پارليمنٹ کے سربراہ محمد عربي نے ڈاکٹر علي لاريجاني سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ شام کي موجودہ صورتحال انتہائي افسوسناک ہے-انہوں نے شام ميں امن و امان کي بحالي پر زور ديتے ہوئے کہا کہ  شام کے بحران کا حقيقي حل اصلاحات اور جمہوريت ميں مضمر ہے تاہم اصلاحات شامي عوام کي خواہشات کے مطابق انجام پانا چاہئے -الجزائر کے اسپيکر نے کہا کہ  کسي بھي ملک کو شام کے عوام پر اپني مرضي کي اصلاحات اور جمہوريت مسلط کرنے کا حق حاصل نہيں ہے-......../169