2 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کی فوج نے ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کے خلاف الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کیا ہے ۔

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج نے ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ اس طرح کی خودساختہ رپورٹیں پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، رپورٹ میں پیش کئے گئے مبہم حقائق خلاف حقیقت اور سچ کو جھٹلانے کی کوشش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ پاکستان مخالف ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے اور ملک میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کی لہر میں اضافے کے مترادف ہے، جس سے بدامنی اور انتشار پیدا ہو گا۔ہیومن رائٹس واچ نے 665 صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں پاکستان کے خفیہ ایجنسیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔اس رپورٹ میں پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر بھی شدید تنقید ہوئی ہے ۔

.......

/169