ابنا: صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے ۳۱ جنوری ۲۰۱۳ بروز جمعرات کو دار الحکومت تھران میں 31 ویں بین الاقوامی فجر ڈرامہ فسٹیول کی اختتامی تقریب میں یہ بات کہی کہ جس قدر فن، عشق و حقیقت کے ھمراہ ھو اتنا ھی پائیدار اور مضبوط ہوتاہے ، اور یہی وجہ ہے کہ ایران میں اسٹیج ڈرامہ کا فن بڑی شان وشوکت کا حامل ھے ۔ صدر مملکت نے اسی طرح کہا کہ غالبا ملت ایران ہی واحد وہ قوم ہے کہ جسکی تاریخ کمر توڑ حوادث سے پر ہے لیکن تمام سازشوں اور اتفاقات کے باوجود ملت ایران اپنے دشمنوں کے مقابلے میں بدستور کامیاب ہے ۔اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے فنکاروں اور ہنر مندوں کا مشن بھی ، انسانوں کو بیدار کرنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارے انسانوں کو ترقی و پیشرفت اور اوج و کمال کی جانب قدم بڑھانا چاہیۓ۔دارالحکومت تھران میں اسٹیج ڈرامہ کا اکتیسواں بین الاقوامی فجر فسٹیول جو پندرہ جنوری کو شروع ہوا تھا آج (جمعرات ) کو اختتام پذیر ہوا۔
31 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 386733
اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ھے کہ ایرانی قوم کی بنیاد توحید اور اسلامی ثقافت پر قائم ھے۔