30 جنوری 2013 - 20:30

صہیونی ریاست کے وزیراعظم نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے میں اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی وزیراعظم نتھن یاہو نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو بہانہ بناکر پارلیمانی انتخابات میں اپنی نشستیں بڑھانے میں ناکامی کے بعد اعتراف کیا کہ صہیونی حکومت فوجی طریقے سے بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کو نہیں روک سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے جو امریکہ میں صہیونی لابی کے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کررہا تھا 2013 ء کو ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں بہت اہم سال قرار دیتے ہوئے امریکہ میں اسرائیل کے زیراثر صہیونی لابی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے معاملے میں اپنی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

.......

/169