ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبد اللہیان نے اردن کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں اردن میں مقیم شامی پناہ گزینوں کو مدد بہم پہنچانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ ایران اردن میں شامی مہاجرین کو انسان دوستی کے تحت طبی اور غذائی امداد فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے عبداللہیان نے اردن کی سینیٹ کے سربراہ طاہر المصری کے ساتھ گفتگو میں ایران اور اردن کے باہمی روابط کو فروغ دینے پربھی تاکید کی انھوں نے اردن کے وزیر خارجہ ناصر جودہ سے بھی علاقائی اوربین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا طرفین نے فلسطین ، عراق اورشام کے حالات کا جائزہ لیا اور ایران و اردن کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی راہوں پر غور کیا ایران کے عربی اورافریقی امورکے ڈائریکٹر نے بحرین میں ایران کی مداخلت کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی بحرین میں مداخلت ہوتی تو بحرین کی صورت حال یقینی طور پر تبدیل ہوجاتی ، انھوں نے کہا کہ ایران فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے اور اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کا آشکارااعلان بھی کرتا ہے انھوں نے کہا کہ ہم ہر اس ملک اور تنظیم کی حمایت کرتے ہیں جو غاصب صہیونی ریاست کے خلاف ہے۔
.......
/169