ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ احمد محمد علی سے ملاقات میں کہا کہ اقتصاد کے ترقی یافتہ اور عادلانہ ہونے کے لیے اسلامی بینک کے وجود کی ضرورت ہے کہ جس کی بنیاد شرعی قانون، سرمائے اور دینی احکام و تعلیمات پر استوار ہو۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر موجودہ صورت حال، دنیا کے اقتصادی ڈھانچے کی اصلاح کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، مزید کہا کہ اسلامی پیسے کے ساتھ اسلامی بینک کا قیام دنیا کے اقتصاد کی اصلاح کا ایک راستہ ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ عالمی منڈی میں رائج پیسہ اعتباری پیسہ ہے کیونکہ امریکہ کا سینٹرل بینک بغیر کسی گارنٹی کے جتنے بھی چاہتا ہے کاغذ کے نوٹ چھاپ کر بازار میں بھیج دیتا ہے اور اس طرح دوسری قوموں کی دولت مستقل طور پر خاص افراد کے پاس جا رہی ہے۔اسلامی بینک کے سربراہ احمد محمد علی نے بھی اس ملاقات میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی ترقیاتی بینک اسلامی امت کے لیے ایک جامع ادارہ ہے، اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ سے بھرپور تعاون اور اس کی مدد و حمایت کر کے اب تک اس ادارے کا ایک بڑا حامی ملک ہے۔انھوں نے کہا کہ اس ادارے کا اصلی ہدف و مقصد مسلمان ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور اسلامی و شرعی اصولوں پر بینکاری نظام چلانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
25 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 385125
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے دنیا کے اقتصاد کی اصلاح کے ایک اصلی ترین راستے کی حیثیت سے اسلامی ترقیاتی بینک کے کردار پر زور دیا ہے۔