ابنا: برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اپنی تین ماہی رپورٹ میں صہیونی ریاست کو ان 28 حکومتوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے جنکے ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہےاور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کو غزہ پٹی پر وحشیانہ بمباری اور فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیاں تعمیر کرانے کی وجوہات پر اس فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔
برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک نے ہمیشہ صہیونی جرائم کی حمایت کی ہے لیکن صہیونی ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی لاپرواہی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اب یورپی ممالک بھی صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔.......
/169