ابنا: سعودی عرب کے الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے آج کہا کہ اسرائیلی معاشرہ نسل پرستی اور انتہا پرستی کی جانب گامزن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسرائیل میں پارٹیاں اور دھڑے بہت زیادہ انتہا پسندی اور نسل پرستی پر گامزن ہیں اور یہ مسئلہ فلسطینی عوام کے لئے بہت خطرناک ہے ۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ خطرہ اسی طرح اسلامی مقدسات اور اور علاقے کی سلامتی کو بھی لاحق ہے اور وہ چیز جو فلسطینیوں کو اس خطرے سے محفوظ رکھ سکتی ہے فلسطینی گروہوں کے درمیان قومی اتحاد اور مصالحت کے لئے کوششیں انجام دینا ہے ۔
.......
/169