23 جنوری 2013 - 20:30

میانمار میں مسلمانوں پر انتہاپسند بڈھسٹوں کے حملوں کے پیش نظر ہزاروں افراد ،گھربار چھوڑنے اور دوسرے ممالک فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ابنا: حالیہ چند دنوں میں انتہاپسند بڈھسٹوں کے حملوں کے باعث جنہیں حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے ہزاروں مسلمان تھائی لینڈ فرار ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق یہ افراد چھوٹی کشتیوں میں اپنے خطرناک سفر کا آغاز کرتے ہیں جبکہ انکے پاس کھانے اور پانی کی بھی بڑی کمی ہے۔    میانمار کے راخین صوبے میں حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے باعث 8لاکھ سے زائد مسلمان اپنے بنیادی شہری حقوق سے محروم ہیں جبکہ انتہا پسند بڈھسٹوں کی جانب سے بھی انکے خلاف تشدد جاری ہے۔                                                                                                  گذشتہ چند مہینوں میں سینکڑوں مسلمان مارے گئے ہیں اور کئی ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے ۔
.......

/169