ابنا: لاہور میں عیدمیلاد النبی کامرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن سے نکل کر داتا دربار تک جاتا ہے۔ جلوس کےراستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شرکاء کو واک تھر وگيٹس سے گذارا جائے گا اور جلوس کے راستوں پر خاردار تار لگادئے گئےہیں۔ واضح رہے عید میلاد النبی کے موقع پر پاکستان میں بڑے بڑے جلوس نکلتے ہیں تاہم انہیں بھی تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے خطرے لاحق رہتے ہیں۔ پاکستان میں جاری تکفیری دہشتگردی میں ہزاروں مسلمان شخصیتیں جان بحق ہوچکی ہیں۔.......
/169