ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے تہران میں نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ ایران اور مصر کے حکام باہمی تعلقات کی سطح بلند کرنے پر زور دیتے ہوئے اسے دونوں قوموں کے مفاد میں سمجھتے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے تہران اور قاہرہ کے درمیان براہ راست پرواز شروع کئے جانے کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں اہم اور مثبت قدم اٹھائے گئے ہیں۔جناب صالحی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے اگلے دور کے مذاکرات کے ، مصر میں انعقاد کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرت کے قاہرہ میں انعقاد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل، مذاکرات کے وقت اور جگہ کے حتمی تعین کے بعد اس کا اعلان کریگی-۔۔۔۔۔۔۔/110
23 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 384317
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور مصر مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے فروغ اور تعلقات کی سطح بلند کرنے میں پر عزم ہیں۔