ابنا: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے شہر کی سڑکوں پر نکل کر امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے امریکی صدر باراک اوباما پر اپنے انتخابی وعدوں پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے،مظاہرے میں شریک امریکی عوام نے باراک اوباما کی پالیسیوں کو جارج بش کی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے دوسرے ممالک پر ڈرون حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔.......
/169