21 جنوری 2013 - 20:30

افغانستان کے خوست اور ہلمند صوبوں میں آج ہونے والی کارروائیوں میں 29 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست کے پولیس سربراہ عبدالقیوم باقی زوی نے بتایا کہ صوبے کے شہر زازی میدان میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئي جس میں 17 طالبان ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔اس جھڑپ میں پولیس کو علاقے کے لوگوں کی مدد حاصل تھی۔خوست پولیس سربراہ کے مطابق اس جھڑپ میں پولیس اور عوام کو کوئي نقصان نہیں پہنچا۔ادھر صوبۂ ہلمند کے گرشک، مارجہ اور نادعلی شہروں میں بھی طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئي ہے جس میں طالبان گروہ کے 12 جنگجو ہلا ک ہوگئے  جبکہ 6 طالبان کو گرفتار کرلیا گيا۔اس دوران طالبان کے پاس سے اسحلہ اور گولہ بارود بھی سیکورٹی فورسز نے برآمد کیا ہے۔ طالبان نے صوبۂ خوست میں طالبان جنگجوؤ ں کی ہلاکت کی تردید کی ہے.......

/169