20 جنوری 2013 - 20:30

سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ: مغربی سفارتکار ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں کوئی بیان دینے کا حق نہیں رکھتے کیونکہ ایران اس سلسلے میں صرف بین الاقوامی اداروں کے سامنے جوابدہ ہے۔

ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ مغربی سفارتکار ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں کوئی بیان دینے کا حق نہیں رکھتے اسلئے کہ ایران اس سلسلے میں صرف بین الاقوامی اداروں کے سامنے جوابدہ ہے۔
انھوں نے آج ایک بیان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری مسئلے میں مغرب کا رویّہ اس بات کا آئینہ دار ہے کہ اس نے ایران کا جوہری مسئلہ صرف ایک بہانہ ہے۔
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اور یا گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں نے اگر ایران کے صدارتی انتخابات کے موقع پر جوہری مسئلے کو کوئی حربہ بنانے کی کوشش کی تو تہران مذاکرات کے عمل کے بارے میں خود فیصلہ کریگا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان 16/ اور 17/ جنوری کو تہران میں  مذاکرات ہوئے ہیں جن میں فریقین نے آئندہ 12/ فروری کو تہران میں ہی دوبارہ مذاکرات کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110