19 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں نے ایران سے زیادہ خود مغربی ممالک کو متاثر کردیا ہے۔

ابنا: عبدالرضا مصری نے ملکی خبررساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں ایران کی اقتصادیات پر پابندیوں کے اثرات کے بارے میں وہائٹ ہاؤس کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی پابندیوں نے ایران کو اتنا متاثر نہیں کیا ہے جس سے وہ اتنا خوش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ اسکی پابندیوں کا ایران کی اقتصادیات پر کوئی اثر نہیں ہے لہذا اپنی ناکامی کو چھپانے کی خاطر تشہیراتی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ یہ کہہ سکے کہ ایران کے خلاف پابندیاں مؤثر رہی ہیں۔

عبدالرضا مصری نے تاکید کی کہ ایران کے خلاف پابندیوں نے ایران سے زیادہ خود مغربی ممالک کو متاثر کردیا ہے اور ایران کی جانب سے مغربی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنا اس سلسلے میں ایک نمونہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت ملکی مصلحتوں کے پیش نظر اقتصادی شعبوں میں مختلف فیصلوں پر عمل کرتی ہے اورمغرب کی پابندیوں کو ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
.......

/169