19 جنوری 2013 - 20:30

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔

ابنا: بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ حالیہ چند برسوں کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان  تعاون بڑھانے کی سنجیدہ کوششں کی گئی ہیں لیکن دونوں ملکوں کے تعلقات ہمیشہ مشکلات کا شکار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں اور تمام مسائل ایک دم حل ہوجانے کی امید نہیں کی جاسکتی۔پاکستان کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں بھر پور تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ حکومت پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر پاکستان کی سرزمین کواستعمال کرے گا تو اس پر پاکستانی حکام کی ناراضگی بجا ہوگی۔حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں زبردست قربانیاں دی ہیں اور سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی سیکورٹی اہلکار اور عام شہری مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے سخت تشویش لاحق ہے۔پاکستان کی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی طویل موجودگی بھی امن و استحکام نہیں لاسکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110