ابنا: جرمنی کے شہر ایسن (Essen) کے سکولوں میں عیسائی طلباء کی تعدا د میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس شہر کے ھاوپٹ شول (Hauptschule) نامی سکولوں میں اس وقت پروٹسٹنٹ طلباء کی نسبت مسلمان طلباء کی تعداد زیادہ ہے۔
ڈیٹا پروسسنگ اور اعداد وشمار کے صوبائی محکمے (Das Landesamt für Datenverarbeitung und Statistik NRW) کی رپورٹ کے مطابق ایسن (Essen) شہر کے طلباء کا آٹھواں حصہ بے دین ہیں۔ سکولوں میں کیتھولک اوپر وٹسٹنٹ طلباء کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ مسلمان طلباء وطالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایسن شہر کے مسلمان طلباء وطالبات میں کافی حدتک اضافہ ہو اہے کیونکہ ۱۹۹۶ءاور۱۹۹۷ء کے تعلیمی سال اور۲۰۱۱ء اور۲۰۱۲ء کے تعلیمی سال کا باہم موازنہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان اسٹوڈنٹس کی تعداد ۴فی صد سے ۱۸فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ تعلیمی سال میں ۷۶۷۷اسٹوڈنٹس میں سے ۱۳۹۵ اسٹوڈنٹس مسلمان تھے۔
گومنازیوم میں مسلمان اسٹوڈنٹس کی تعداد میں چارگنا اضافہ ہو اہے اور ان سکولوں میں ۱۸۹۵۲اسٹوڈنٹس میں سے ۱۵۲۲ اسٹوڈنٹس مسلمان ہیں۔
.......
/169