ابنا: سینکڑوں شیعہ مسلمانوں نے قرآن کریم ہاتھ میں رکھ کر استنبول کے زینبیہ مسجد کے نواحی علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسلامی مقدسات کی شان میں امریکی فورسز کی گستاخی کی شدید مذمت کی اور ترکی سے امریکی فورسز کو نکالنے کا مطالبہ کیا ۔
ترکی کے ایک جریدے نے گذشتہ ہفتہ ، امریکی فورسز کی جانب سے اینجرلیک ہوائی اڈے کی مسجد میں قرآن کریم کے نسخوں کو شہید کرنے اور مسجد کے منبر کو جلا دینے کی اطلاع دی تھی جسکے خلاف ترکی میں شدید عوامی احتجاج کا آغاز ہوا۔
.......
/169