13 جنوری 2013 - 20:30

امریکہ میں امن کارکنوں اور "وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو " تحریک کے حامیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں اور مغرب کی غیرانسانی پابندیوں کے خلاف ایک میمورنڈم پر دستخط کئے ہیں ۔

ابنا: امریکی ریاست منہٹن کے "ریور سائیڈ" چرچ میں امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل "رمزی کلرک" کی موجودگی میں منعقد ہونیوالی تقریب میں امن کارکنوں اور "وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو " تحریک کے حامیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ایک میمورنڈم پر بھی دستخط کئے گئے جس میں ایران کے خلاف پابندیوں کو لاکھوں ایرانی عوام کے خلاف غیرانسانی اقدام قراردے کر انہیں فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس میمورنڈم میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اور اسکے مغربی اتحادی ممالک ، ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرکے دراصل ایرانی عوام کو سامراج سے آزادی حاصل کرنے کی سزا دے رہے ہیں ۔ امریکہ کے امن کارکنوں اور "وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو " تحریک کے حامیوں نے اس میمورنڈم میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف الزامات کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرکے اسکے ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔

.....

/169