12 جنوری 2013 - 20:30

چارسدہ: عمرزئی میں بم دھماکے سے اے این پی کے رہنما سابق وزیر جنگلات بشیر عمرزئی اور ان کے صاحبزادے ایم پی اے شکیل عمرزئی سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: دہشت گردوں نے ایک بار پھر اے این پی کے رہنما پر حملہ کیا۔ بشیر عمر زئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے اپنے بیٹے ، بھائی اور ساتھیوں کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے تھے۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ دھماکے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی ہونے والوں میں بشیر عمرزئی ، ان کا گن مین لیاقت، ڈرائیور قلندر خان اور پانچ دوسرے افراد شامل ہیں۔ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی لیاقت کی حالت نازک ہے۔ قافلے کے سیکیورٹی انچارج عمر زئی نے بتایا کہ حملہ ریموٹ کنٹرول تھا۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر جنگلات بشیر عمرزئی اور ان کے بیٹے صوبائی اسمبلی کے رکن شکیل عمر زئی پر اس سے پہلے بھی قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110