11 جنوری 2013 - 20:30

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایشیائی محنت کشوں اور مزدوروں سے متعلق ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 13 پاکستانی اور بنگلہ دیشی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ کی ایک عمرات میں آگ لگنے کے واقعے میں 13 ایشیائی مزدور جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آتشزدگی کے واقعے میں کے بارے میں فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والی تین منزلہ عمارت سے اب تک 13 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
عمارت میں دوسرے ممالک سے کام کے لئے آنے والے افراد رہائش پذیر تھے۔
اطلاعات کے مطابق آگ سے عمارت کی چھت بھی گر گئی۔
امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کے عمارت میں پھنس جانے والے زخمی افراد کو نکالا۔
متاثرہ عمارت میں رہنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ عمارت میں 28 کمرے تھے جن میں سے تین کمروں میں پاکستانیوں کی رہائش تھی۔جب کہ باقی بنگلہ دیشی تھے۔
واضح رہے کہ بحرین میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی مزدور اور کاریگر سرگرم عمل ہیں جن میں زیادہ تر تعداد ایشیائی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی ایک خاصی تعداد فوج اور پولیس نیز خفیہ ایجنسیوں میں کام کررہے ہیں جبکہ بحرین کے عوام کو ان اداروں میں بھرتی نہیں کیا جاتا کیونکہ آل خلیفہ حکومت کو اس ملک کے عوام پر اعتماد نہيں ہے اور اس کو خوف ہے کہ کہیں وہ اپنے پامال شدہ حقوق کے لئے قیام کرکے اس غاصب خاندان کا تختہ ہی نہ الٹ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110

بشکریہ از ریڈیو تہران و مہر نیوز