11 جنوری 2013 - 20:30

پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کوئٹہ میں ایف سی کو پولیس کے تمام اختیارات تفویض کردیئےہیں۔

ابنا: پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کوئٹہ میں ایف سی کو پولیس کے تمام اختیارات تفویض کردیئےہیں۔ وزیراعظم  امن و امان کیلئے وفاقی اداروں کو صوبائی حکومت کو مکمل مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان بالخصوص کوئٹہ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر ایف سی کو سول انتظامیہ کی فوری معاونت کا حکم دیتے ہوئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو پولیس کے تمام اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔ وزیراعظم نے کوئٹہ بم دھماکوں کے شہداء کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے معاونت کا بھی اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110