اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی شیعہ آبادی والے علاقے علمدارروڈ پر قندھاری امام بارگاہ کے باہر دو بم دھماکے ہوئے اور پھر کئی گھنٹے بعد ایک اور دھماکہ ہوا جبکہ موقع پر امدادی کام میں مصروف افراد، پولیس اہلکار، صحافی اور عام شہری موجود تھے چنانچہ مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 119 اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے جن میں عام شہری، پولیس اہلکار، صحافی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔زخمیوں کو کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں شیعہ نوجوانوں سمیت اہل سنت کے متعدد افراد بھی موجود ہیں۔ابتدائی دھماکوں میں شہید ہونے والے زیادہ تر نوجوان وہ ہیں جو رضا کارانہ طور پر علمدار روڈ پر واقع تمام امام بارگاہ پر سیکورٹی اور امامبارگاہ میں قیام کرنے والے زائرین کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ جبکہ شیعہ تنظیم مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او سمیت دیگر جماعتوں نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے......../169 ـ 110