9 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے شام کے صدر بشغاراسد کی شام کے بحران کو حل کرنے کی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے وزیر اعظم عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے شام کے بحران کو حل کرنے  کے سلسلے میں شام کے صدر بشاراسد کی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ شامی حکومت اور عوام،  امن و صلح کے خواہاں ہیں اور یہ بات دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ذہن نشین کرلینی چاہیے رحیمی نے کہا کہ کوئی بھی حکومت مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں پر بوسہ نہیں دیتی ، شامی عوام کا تحفظ اور شام ميں امن بحال کرنا شامی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے عرب حامیوں نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرکے اپنی دوگانہ اور منافقانہ پالیسی کو ایک بار پھر ظاہر کیا ہے۔ امریکہ در پردہ عوامی بنیادوں پر قائم حکومتوں اور جمہوریت کے خلاف ہے اگر امریکہ جمہوریت کا سچا حامی ہے تو پھر اسے خلیجی عرب ممالک میں جہموریت کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے  لیکن وہ تو جمہوریت کی حمایت کرنے کے بجائے دنیا کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہا ہے۔

.......

/169