ابنا: جناب علی اکبر صالحی نے کل رات قاہرہ پہنچنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ بین الاقوامی کنونشنوں کے تحت کسی بھی ملک کو دوسروں کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے ۔
ایران کے وزیرخارجہ نے اس بات پر تاکید کرتےہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہرگز علاقائی ممالک کے معاملات میں مداخلت کی کوشش نہیں کی ہے کہا کہ ایران، شام کے عوام اور حکومت کے ایک دوست کی حیثیت سے بحران شام کے ناخوشگوار نتائج کو خطے سے دور کرنے کے درپے ہے۔
جناب علی اکبر صالحی نے مصری حکام سے تبادلۂ خیال کو اپنے دورۂ مصر کا اصل ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر علاقے کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے بحران شام کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
.....
/169