9 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے قطر کے وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم سے ٹیلیفونی گفتگو کرتے ہوئے شام میں مغوی ایرانی زائرین کی رہائی کےلئے قطر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ابنا: جناب علی اکبر صالحی نے کل رات قطر کے وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران تہران اور دوحہ کے دوجانبہ تعلقات پر تبادلۂخیال کرتے ہوئے دوجانبہ تعلقات کے مزید استحکام پر زوردیا۔ اس گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں مغوی ایرانی زائرین کی رہائی کے سلسلے میں قطر کی کوششوں کو سراہا۔گفتگو میں قطر کے وزیراعظم نے تاکید کی کہ ایران اور قطر کے دوجانبہ تعلقات کی توسیع اور علاقائی تعاون میں اضافے کی خاطر تہران کا دورہ کریں گے۔

.......

/169