ابنا: عالمی ادارہ خوراک(ورلڈ فوڈ پروگرام) نے منگل کواعلان کیا کہ اس نے رواں ماہ شام کے 15 سے 25 لاکھ افراد کی مدد کے لئےغذائی امداد بھیجی ہے لیکن شام میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال اور طرطوس بندرگاہ کے بند ہونے کے باعث بہت سے شامی عوامی تک یہ امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔
ادارے کی خاتون ترجمان الیزابیتھ بائرزان کا کہنا ہے کہ شام میں گذشتہ ماہ کے دوران اقوام متحدہ کے امدادی قافلوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی خراب صورتحال اور ایجنسی کی جانب سے شام کی طرطوس بندرگاہ تک رسائی میں ناکامی کے باعث ہم ملک کے شدید متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی بڑی تعداد کی مدد نہیں کر سکے ہیں ۔
.......
/169