8 جنوری 2013 - 20:30

پاکستانی عوام نے ایک بار پھر امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم ملکیوں پر امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

ابنا: پاکستان کے شہر ملتان میں کل منگل کو ہزاروں پاکستانیوں نے پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔واضح رہے کہ پاکستانی حکام اور عوام کی شدید مخالفت کے باوجود 2013 کے آغاز سے ہی امریکی فوج نے پاکستان کے قبائلوں علاقوں پر ڈرون حملے تیز کردیئے ہیں ۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں القاعدہ اور طالبان کے دہشتگرد نشانہ بنائےجاتے ہیں لیکن اعداد وشمارکے مطابق ان حملون میں اکثر عام قبائلی افراد مارے جاتے ہیں جبکہ ڈرون حملوں کے باعث قبائلی علاقوں میں عوام شدید نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔

.......

/169