7 جنوری 2013 - 20:30

بحرین کے امریکہ و اسرائیل نواز بادشاہ آل خلیفہ نے بحرینی عوام کے قیام کو کچلنے کے لئے عراق کے سابق ڈکٹیٹر اور معدوم صدر صدام کے 1000 حامیوں کو فوج میں بھرتی کیا ہے۔

ابنا: بحرین کے امریکہ و اسرائیل نواز بادشاہ آل خلیفہ نے بحرینی عوام کے قیام کو کچلنے کے لئے عراق کے سابق ڈکٹیٹر اور معدوم صدر صدام کے 1000 حامیوں کو فوج میں بھرتی کیا ہے۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے ایک اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صدام کے فدائین کو عراق میں عوامی مظاہرین کو کچلنے کا کافی تجربہ ہے جس کی بنا پر انھیں بحرینی حکومت نے بھرتی کیا ہے مذکورہ ذرائع کے مطابق صدامی فدائین کو اردن سے گلف ایئر کے ذریعہ منامہ پہنچایا گيا ہے۔

بعض بحرینی زائرین کا کہنا ہے کہ بحرین میں بھرتی ہونے والے صدام معدوم کے حامیوں کی تعداد پانچ ہزار سے بھی زائد ہے۔

.......

/169