6 جنوری 2013 - 20:30

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ اور یورپ میں ساکن یہودیوں نے شام ميں مسلح سلفی وہابیوں دہشت گردوں کے ساتھرابطہ میں انھیں اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ایک با خـبر سفارتکار نے المنار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں مقیم یہودیوں نے شام ميں مسلح سلفی وہابیوں دہشت گردوں  کے ساتھ رابطہ بر قرار کرکے انہیں اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق  امریکی ویورپی یہودی، شام میں مسلح گروہوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ یہودیوں نے دہشت گردوں کو یقین دہانی کرائي ہے کہ وہ ان کے لئے اسرائیلی ہتھیار فراہم کریں گے جن کی قیمت سعودی عرب اور قطر پہلے ہی ادا کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ و اسرائيل کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر اور ترکی  شامی حکومت کے مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110