ابنا: قبل ازیں قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ پشاور کے موٹر وے رنگ روڈ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے پڑھائی۔ قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ میںمذھبی اور سیاسی رہنماوٴں اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے لئے موٹر وے رنگ روڈ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ امیر قاضی حسین احمد گزشتہ رات ایک بجے کے قریب 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ قاضی حسین احمد گزشتہ تین روز سے علیل تھے اور انہیں علاج کی غرض سے اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم رات گئے ساڑھے بارہ بجے کے قریب انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔قاضی حسین احمد 12 جنوری 1938ءکو پیدا ہوئے۔ انکی عمر 74 برس تھی۔ قاضی حسین احمد نے پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور میاں طفیل کے بعد جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے۔ انہوں نے ایم ایم اے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ چار مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنے جبکہ سینیٹر بھی رہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حیسن احمد کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔علی اکبر صالحی نے قاضی حیسن احمد کے انتقال پر ایک پیغام میں پاکستانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے۔ایرانی وزیر خارجہ نے پیغام میں کہا ہے کہ قاضی حسین احمد پوری عمر اتحاد بین المسلیمن کے لئے کام کرتے رہے اور اسلام اور امت اسلامی کی سربلندی کی راہ میں کبھی بھی کسی دھمکی اور دہشت گردی سے نہیں ڈرے بلکہ اتحاد اسلامی کی راہ میں ہمیشہ اپنے موقف پر ڈ ٹے رہے۔ جبکہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سمیت متعدد سیاسی اور مذھبی رہنماؤں نے قاضی حیسن احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔/110
6 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 379244
ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کو زیارت کاکا صاحب نوشہرہ میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔