ابنا: ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کی مطابق جنوبی خراسان، اور سیستان و بلوچستان کے 240 شیعہ اور سنی علماءنے آج خراسان جنوبی کے شہر میں ایران کے شیعہ سنی علماءکی کانفرنس میں ، مسلمانوں سے اپیل کی کہ مذھبی ، قبائلی اور فرقہ وارانہ اختلافات سے پرھیز اور اتحاد و یکجہتی کا تحفظ کرتے ہوئے دشمنان اسلام کی تفرقہ اندازی کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔اس کانفرنس میں جو" امام حسین (ع) اسلامی مذاھب کے نقطۂ نظر سے " کے زیر عنوان منعقد ہوئی علما نے علاقے اور دنیا میں اسلامی بیداری کا سرچشمہ قیام امام حسین (ع) کو قرار دیا اور امام حسین (ع) کی ثقافت کو دشمنوں کی سافٹ ویئر کے مقابلے کے لئے سب سے مناسب ثقافت قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
6 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 379243
ایران کے شیعہ اور سنی علماء نے ، باہمی اختلافات سے اجتناب اور تفرقہ انگیزیپر مشتمل سازشوں کو ناکام بنانے کی کوششوں کے دائرے میں ، مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضروت پر زور دیا ہے۔