5 جنوری 2013 - 20:30

زنجان کے امام جمعہ نے کہا: حضرت امام حسین﴿ع﴾ کے قیام کے اہداف معاشرہ میں رائج ہونے چاہئیں۔

ابنا: حجت الاسلام خاتمی نے کہا: واقعہ عاشورا کے اہداف کو مکمل طور پر معاشرہ میں رائج کرنے کی تاکید کی گئی ہے انہوں نے کہا تاریخ میں ایک واقعہ کی مکمل طور پر اہمیت بیان نہیں ہوتی بلکہ تاریخ میں تحقیق کے بعد اس واقعہ کی اہمیت اور حیثیت کو معلوم کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا: دشمنان اسلام کی کوشش رہی ہے کہ خیموں کو آگ لگانے اور واقعہ کربلا کے دیگر مصائب کو تاریخ سے نکال دیں۔حجت الاسلام خاتمی نے کہا: نوجوانوں کیلئے کربلا کے مصائب پر تحمل بہت سخت تھا اور کربلا کی اکثر خواتین جنہوں نے کربلا کے واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، اس کے بعد تین سال سے زیادہ زندگی نہیں گزار سکیں۔امام جمعہ نے مزید کہا: یزیدی سپاہیوں کی کوشش تھی کہ خیموں کو آگ لگانے کے بعد بچوں کو بھی ختم کردینا چاہئے تاکہ یہ واقعہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے لیکن ان کی یہ کوشش بھی ناکام رہی۔حجت الاسلام خاتمی نے حضرت زینب﴿س﴾ کے خطبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امام جعفر صادق ﴿ع﴾ کا فرمان ہے کہ ظالم بادشاہ کے سامنے حق کہنا، بہترین گفتگو ہے۔ انہوں نے کہا حضرت زینب کے خطبے نے ہی یزیدیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کردیا۔

.......

/169