5 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کی ترقی و پیش رفت کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیاہے۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران کے جنوب میں قدرتی گیس کی ذخیرہ سازی کے پہلے اسٹریٹیجک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران  ایران کی ترقی و پیش رفت کے لئے راہ ہموار کرنے کی غرض سے کوششیں جاری رکھنے پرتاکید کی۔انہوں نے انرجی کو ایران سمیت مختلف ممالک کی ترقی و پیش رفت کے لئے اصل ضروریات میں قراردیا اور کہا کہ ایران کو تمام اقتصادی شعبوں میں انرجی کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے پورے ایران میں گیس کے نیٹ ورک کی تشکیل کو ایرانی عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ایک مؤثر قدم قراردیتے ہوئےکہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے عوام کی ایک محدود تعداد بلکہ صنعت کے ایک محدود حصے کو ہی گیس مل پاتی تھی لیکن انقلاب کی کامیابی کے بعد پورے ایران میں گیس فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت ایران کے 925 چھوٹے بڑے شہروں اور 14 ہزار گاؤوں میں گیس دستیاب ہے کہا کہ اس وقت ایران کے 96 فی صد شہری خاندان اور 55 فی صد دیہی آبادی کے پاس قدرتی گیس موجود ہے۔

.......

/169