ابنا: جموں وکشمیر لیبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک نے کل گرفتاری پیش کرنے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو میں ہندوستان کے اقدامات کے خلاف نئے طریقوں سے احتجاج کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج ، ہندوستان کی عدالتوں کی جانب سے کشمیریوں کو پھانسی کی سزائیں سنانے کے خلاف ہورہے ہیں ۔ یاسین ملک کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو سال میں درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرکے انہیں پانسی کی سزا سنائی گئی ہے جس پر کشمیری مزید خاموش نہیں رہ سکتے ۔
واضح رہے کشمیری قیدیوں کو سزائے موت اور عمر قیدسنانے اور اُن پر جیلوں میں مظالم ڈھائے جانے کیخلاف لبریشن فرنٹ نے’ ’جیل بھروپروگرام ‘‘ کا آغاز کیا جسکے پہلے مرحلے میں کل جمعہ کو محمد یاسین ملک سمیت51کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کیں ۔اس موقع پر سینکڑوں کارکنوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے جلوس نکالا ۔جلوس میں شامل شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔ ۔لیبریش فرنٹ کر رہنماؤں کے مطابق گرفتاریاں پیش کرنے کا یہ سلسلہ 14جنوری تک جاری رہیگا جس کے دوران5 مرحلوں میں فرنٹ قائدین اور کارکنان جیل بھرو تحریک مہم کے تحت7جنوری ،9 جنوری ،11 جنوری اور14جنوری کو سرینگر میں مختلف مقامات پر گرفتاریاں پیش کریں گے۔
.......
/169