ابنا: نئي پابندياں چھے سو تنتس ارب ڈالر کے اس فوجي بل کا حصہ ہيں جس پر امريکي صدر باارک اوباما نے بدھ کي رات دستخط کئے ہيں- يہ بل اب قانون کا حصہ بن گيا ہے۔فوجي بل کے ايک حصہ کے تحت لگائي جانے والي پابنديوں ميں اقتصادي معاملات کے ساتھ ساتھ ايران کے ريڈيو اور ٹيلي ويژن کے قومي ادارے اور اس کے سربراہ کو بليک لسٹ کرديا ہے گيا ہے، جبکہ ادارے کے اثاثے منجمد اور ديگر اداروں تنظيموں کو بھي ايران کے قومي نشرياتي ادارے کے ساتھ تعاون کي ممانعت کردي گئي ہے۔يہ اقدام ايران کے نشرياتي اداروں کي حق گوئي اور سچائي کي آواز کو دبانے کے لئے کيا گيا ہے۔يہ اقدام سيٹلائٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے يوٹيل سيٹ اور انٹيل سيٹ کے اقدامات کي طرح ايک آزادي اظہار کي خلاف وزري کا ايک اور نمونہ ہے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ايران کے تمام سٹلائٹ چنيلوں کي نشريات بند کردي تھيں۔گزشتہ نومبر کے مہينے سے ايشيا سيٹ کمپني نے بھي امريکي دباؤ کے تحت مشرقي ايشيا کے علاقے ميں ايران سيٹلائٹ چنيلوں کي نشريات روک دي ہيں۔ايسے ہي ايک اور اقدام کے تحت اسپين کي ہسپا سيٹ کمپني نے بھي دسمبر دوہزار بارہ سے ايران کے انگريزي زبان کے نيوز چينل پريس ٹي وي اور ہسپانوي زبان کے ٹي وي ہسپان ٹي وي کي نشريات بند کر رکھي ہيں۔ايراني ذرائع ابلاغ پر لگائي جانے والي پابندياں سچ اور حقيقت بيان کرنے والے ذرائع ابلاغ کي آواز کو خاموش کرنے کي ناکام کوشش ہے۔يہ پابندياں ايسے وقت ميں لگائي ہيں جب امريکہ قانون سازوں کا کہنا ہے کہ نئے بل ميں شامل کي جانے والي پابندياں ايران کے ايٹمي پروگرام کو روکنے کي غرض سے تہران پر ڈالے جانے والے دباؤ کا حصہ ہيں۔امريکہ ، اسرائيل اور انکے بعض مغربي اتحادي ايران پر فوجي مقاصد کے لئے جوہري پروگرام چلانے کا الزام عائد کرتے چلے آرہے ہيں جسکي ايران سختي کے ساتھ ترديد کرتا ہے۔واشنگٹن نے اپنے اتحاديوں کے ساتھ مل کر بے بنياد دعووں اور جعلي دستاويزات کي بنياد پر کئي بار ايران کے خلاف يکطرفہ پابندياں عائد کي ہيں۔ايران امريکہ اور اس کے پورپي اتحاديوں کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہتا چلا آرہا ہے کہ اسے اين پي ٹي معاہدے اور آئي اے اي اے کے رکن کي حثيت سے پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي پروگرام چلانے کا پورا پورا حق حاصل ہے اور ايران اپنے اس حق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگا۔
.......
/169