ابنا: تفصیلات کے مطابق ٹھاکر ہوٹل کے نزدیک کالعدم تکفیری دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے خداداد ولد محمد جان کو شہید کر دیا ہے۔ شہیدخداداد موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔ شہیدکی میت قانونی کاروائی کے لئے سول ہسپتال مچھ منتقل کردی گئی۔ واضح رہے کہ امریکی و سعودی کے ڈالر و ریال یافتہ کٹھ پتلی دہشتگرد ایک منظم سازش کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مضافاتی علاقوں میں رہائش پذیر شیعیان حیدر کرار کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ مومنین خوفزدہ ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں۔یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے مسلح دہشتگرد مچھ، مستونگ، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بیدردی سے مومنین کا قتل کر رہے ہیں اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
4 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 378582
اطلاعات کے مطابق کے مطابق بلوچستان کے ضلع مچھ میں صہیونیت نواز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے خدادادنامی مومن شہید ہو گئے۔