ابنا: 'طہ خبر' انٹرنیٹ ویب سائٹ نے شام میں ترک فوجیوں کی گرفتاری سے متعلق فوجی حکام کی جانب سے تردید کے بعد ، آج ان 6 ترک فوجی افسروں کے ناموں کا انکشاف کیا جنہیں شام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ابنا: اس نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ شام کی فوج نے ترکی کی فضائیہ کے افسروں کو شہر حلب میں 'کویرس ' فوجی اڈے کے قریب سے گرفتار کیا۔
'طہ خبر ' ویب سائٹ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکی کی فضائیہ کے6 افراد پر مشتمل ایک اور گروپ کو اس فوجی اڈے کے مشرقی حصے میں شام کی فوج نے گرفتار کیا ہے ، ان افراد کے ناموں کا بھی ذکر کیا ہے۔
اس سے قبل بھی بعض خبری ذرائع نے ترکی کے بعض سیکیورٹی اہلکاروں کو شام کے مختلف علاقوں میں گرفتار کیئے جانے کی خبر دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
4 جنوری 2013 - 18:46
News ID: 378545
شام میں ترکی کے گرفتار ہونے والے فوجیوں کے ناموں کا انکشاف ہوا ہے۔