ابنا: شمالی عراق میں ترک فوج کی کارروائی میں کہ جو دس روز قبل انجام دی گئی اور جس کی تفصیلات کا حال ہی میں اعلان کیا گيا ہے، پی کے کے، کے چھیالیس افراد مارے گئے جن میں بارہ عورتیں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترکی کی فوج نے ترکی کے صوبہ دیار بکر کے ایک علاقے میں کل اور آج آپریشن کیا جس میں کئي ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔ اس کارروائي میں پی کے کے۔ کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دس افراد مارے گئے۔
.......
/169