ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل سی آئی ڈی پولیس نے گلبہار میں واقع عثمانیہ کالونی میں چھاپہ مارا اور مطلوبہ تینوں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ابنا: سی آئی ڈی پولیس کاکہنا ہے کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ گلبہار کے علاقے عثمانیہ سوسائٹی میں تین ناصبی تکفیری دہشت گرد جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بھی ہے موجود ہیں۔پولیس نے مطلوبہ ناصبی دہشت گردوں گلبہار کے سیکٹر ممبر کامران قریشی ،ایم کیو ایم گلبہار کے یونٹ نمبر 188 کے انچارج ساجد عرل لالہ اور ایم کیو ایم گلبہار کے یونٹ 189کے سابقہ یونٹ انچارج فراست مرزا کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تاہم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ تینوں مطلوبہ دہشتگرد پیشگی اطلاع کی بدولت شہر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ملزمان اپنے شیعہ دشمن رویّے کی بناء پر علاقے میں کافی معروف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
1 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 377726
کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی میں ملوث تین ناصبی تکفیری دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔