ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل سیّاری نے آج ایران کی جنوبی بندرگاہ جاسک میں ارنا خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس علاقے کے ممالک کے مابین باہمی تعاون سے ہی علاقے میں امن واستحکام قائم ہوگا اور اس کےلئے غیر علاقائی ممالک کی فورسز کی تعیناتی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ علاقے کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون سے اس اسٹرٹجیک علاقے کی حفاظت کرنے کےلئے تیار ہے ۔ایڈمیرل سیّاری نے ایرانی بحریہ کی فوجی مشقوں سے مغربی ممالک کی ناراضگی کے بارے میں کہا کہ وہ ہماری سائنسی ترقی و پیشرفت کے خلاف ہیں اور یہی وجہ کہ ہماری فوجی مشقوں کی مخالفت کررہے ہیں۔
.....
/169