31 دسمبر 2012 - 20:30

برطانيہ ميں طبقاتي فاصلہ تيزي کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے -

ابنا: تازہ ترين رپورٹوں کے مطابق برطانيہ ميں يورپي يونين کے ديگر ملکوں کے مقابلے ميں طبقاتي فاصلہ دوگنا زيادہ ہے -جي وي اے کي تيار کردہ رپورٹ کے مطابق برطانيہ کے بعض علاقوں ميں لندن کے مقابلے ميں دس گنا زيادہ غريب  ہيں - بتايا جاتا ہے کہ  برطانيہ کے تين بڑے شہروں کے حکام نے خبردار کيا ہے کہ حکومت کي موجودہ اقتصادي پاليسيوں کے پيش نظر معاشرے کے مختلف طبقوں ميں اميري اور غريبي کا فرق اور زيادہ نماياں ہوسکتا ہے -نيوکيسل ، ليورپول ، اور شيفيلڈ شہروں کے عہديداروں نے اپنے خط ميں حکومت سے کہا ہے کہ قبل اس کے کہ برطانيہ کي سڑکوں پرجرائم  ميں اضافہ ہو وہ اخراجات کي کمي کے سلسلے کو بند کردے -ان خطوط ميں کہا گيا ہے کہ سرکاري اخراجات کو کم کرنے کا طريقہ کار غير منصفانہ ہے اور اس کا نتيجہ ملک ميں شديد طبقاتي اختلاف پيدا ہونے کي صورت ميں نکلے گا -اقتصادي و ترقياتي تعاون کي تنظيم نے اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ برطانيہ ميں کنبے کا شيرازہ بکھرنے کے واقعات ميں تيزي کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور برطانيہ ميں اکتيس فيصد بچے ايسے ہيں جو ايک ساتھ ماں باپ کے ساتھ زندگي نہيں گذار رہے ہيں يا تو وہ طلاق شدہ ماں کے ساتھ رہتے ہيں يا پھر صرف باپ کے ساتھ رہتے ہيں.

.....

/169