31 دسمبر 2012 - 20:30

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے ایران کی پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی مسائل سے متعلق امریکہ کی جاسوسی، اسلام آباد کے سلسلے میں واشنگٹن کے دوہرے معیار کو ثابت کرتی ہے ۔

ابنا: نوذر شفیعی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے واشنگٹن پر پاکستان میں جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہےکہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آيا ہے اور یہی مسئلہ اس بات کا سبب بنا ہے کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کے بارے میں کبھی واضح حکمت عملی اختیار نہیں کی ہے ۔ نوذر شفیعی نے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو تین تاریخی ادوار سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سرد جنگ کا دور، امریکہ کیلئے بہت زیادہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل رہا جس میں اس نے پاکستان کو سابق سوویت یونین کے اثرورسوخ کے مقابلے میں ایک محاذ کی حیثیت سے استعمال کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ایک جانب امریکہ کو پاکستان کے سیکیورٹی تعاون کی ضرورت ہے اور دوسری جانب وہ القاعدہ کے ساتھہ تعاون سے متعلق اسلام آباد کے سیاسی روّیے کو شک کی نظر سے دیکھتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں کبھی بھی کشیدگی پیدا ہوجاتی ہے اور اب پاکستان میں امریکہ کی جاسوسی کے انکشاف سے نئی سیاسی کشمکش سامنے آئی ہے ۔

.......

/169