ابنا: صدر محمود احمدی نژاد نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے فرمان کے مطابق اصلاحی انتخاب کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب میں اصول،خامیوں سے برائت پرہے – انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی حکومت میں ، جن افراد کے اختیار میں دوسروں کی سرنوشت سونپی جائے انہیں معاشرے کے نیک اور صالح افراد میں سے ہونا چاہیئے ۔ اسی بناء پر صالح افراد کی تلاش کے لئے انتخاب کے مسئلے میں بہت دقت نظر اور غور و فکر کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جو انتخاب کی مسند پر بیٹھے اسے خود بھی صالح ہونا چاہیئے کہا کہ جذب اور انتخاب کا عمل دونوں ساتھ ہونا چاہیئے اور یہ جذب عام ہی تھا کہ لوگوں نے خداوند متعال ، صراط مستقیم اور انقلاب اسلامی ایران کی جانب توجہ مبذول کی ۔صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی معاشرہ پاک و صاف ہونا چاہیئے اور حکومت اور عوام ایک دوسرے پر اعتماد رکھیں ، کیونکہ اسلامی معاشرے میں خفیہ رکھنے کا عمل ایک بڑی آفت ہے.
.......
/169